بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز)بھٹکل جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم صحافت کی مناسبت سے کالج طلبا کے لئے سدھارتھ کالج بھٹکل میں ’’یک جہتی اورمساوات میں اخبارات اور اخبارنویسوں کا کردار ‘‘ کے عنوان پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ، جس میں تعلقہ کے مختلف کالجوں کے 22طلبا شریک ہونے کی اسو سی ایشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔